Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2206 (سنن الترمذي)

[2206]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَشَكَوْنَا إِلَيْہِ مَا نَلْقَی مِنْ الْحَجَّاجِ فَقَالَ مَا مِنْ عَامٍ إِلَّا الَّذِي بَعْدَہُ شَرٌّ مِنْہُ حَتَّی تَلْقَوْا رَبَّكُمْ سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ نَبِيِّكُمْ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

زبیربن عدی کہتے ہیں کہ ہم لوگ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے گھر گئے اوران سے حجاج کے مظالم کی شکایت کی،تو انہوں نے کہا: آنے والا ہرسال (گذرے ہوئے سال سے) براہوگا،یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جاملو،اسے میں نے تمہارے نبی اکرم ﷺ سے سنا ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔