Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2211 (سنن الترمذي)

[2211] إسنادہ ضعیف

رمیح: مجہول (الکاشف للذھبي 243/1 و التقریب: 1957)

انوار الصحیفہ ص 247

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ عَنْ الْمُسْتَلِمِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ رُمَيْحٍ الْجُذَامِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اتُّخِذَ الْفَيْءُ دُوَلًا وَالْأَمَانَةُ مَغْنَمًا وَالزَّكَاةُ مَغْرَمًا وَتُعُلِّمَ لِغَيْرِ الدِّينِ وَأَطَاعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَعَقَّ أُمَّہُ وَأَدْنَی صَدِيقَہُ وَأَقْصَی أَبَاہُ وَظَہَرَتْ الْأَصْوَاتُ فِي الْمَسَاجِدِ وَسَادَ الْقَبِيلَةَ فَاسِقُہُمْ وَكَانَ زَعِيمُ الْقَوْمِ أَرْذَلَہُمْ وَأُكْرِمَ الرَّجُلُ مَخَافَةَ شَرِّہِ وَظَہَرَتْ الْقَيْنَاتُ وَالْمَعَازِفُ وَشُرِبَتْ الْخُمُورُ وَلَعَنَ آخِرُ ہَذِہِ الْأُمَّةِ أَوَّلَہَا فَلْيَرْتَقِبُوا عِنْدَ ذَلِكَ رِيحًا حَمْرَاءَ وَزَلْزَلَةً وَخَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا وَآيَاتٍ تَتَابَعُ كَنِظَامٍ بَالٍ قُطِعَ سِلْكُہُ فَتَتَابَعَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب مال غنیمت کو دولت،امانت کو مال غنیمت اور زکاۃ کو تاوان سمجھا جائے،دین کی تعلیم کسی دوسرے مقصدسے حاصل کی جائے،آدمی اپنی بیوی کی فرمانبرداری کرے،اوراپنی ماں کی نافرمانی کرے،اپنے دوست کوقریب کرے اور اپنے باپ کو دورکرے گا،مساجد میں آوازیں بلندہونے لگیں،فاسق وفاجر آدمی قبیلہ کا سرداربن جائے،گھٹیا اوررذیل آدمی قوم کا لیڈربن جائے گا،شرکے خوف سے آدمی کی عزت کی جائے گی،گانے والی عورتیں اورباجے عام ہوجائیں،شراب پی جائے اوراس امت کے آخرمیں آنے والے اپنے سے پہلے والوں پر لعنت بھیجیں گے تواس وقت تم سرخ آندھی،زلزلہ،زمین دھنسنے،صورت تبدیل ہونے،پتھر برسنے اورمسلسل ظاہرہونے والی علامتوں کا انتظارکرو،جواس پرانی لڑی کی طرح مسلسل نازل ہوں گی جس کا دھاگہ ٹوٹ گیاہو۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث غریب ہے،ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۲-اس باب میں علی رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔