Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2216 (سنن الترمذي)

[2216]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا ہَلَكَ كِسْرَی فَلَا كِسْرَی بَعْدَہُ وَإِذَا ہَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَہُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُہُمَا فِي سَبِيلِ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب کسریٰ ہلاک ہوجائے گاتو اس کے بعدکوئی کسریٰ نہیں ہوگا،جب قیصرہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعدکوئی قیصرنہیں ہوگا،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ان کے خزانے کو اللہ کے راستے میں خرچ کروگے،(اور یہ واقع ہوچکا ہے)۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔