Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2217 (سنن الترمذي)

[2217]إسنادہ صحیح

یحییٰ بن ابی کثیر صرح بالسماع عند یعقوب بن سفیان الفارسی فی المعرفۃ والتاریخ (2/ 303 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (6274)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سَتَخْرُجُ نَارٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ أَوْ مِنْ نَحْوِ بَحْرِ حَضْرَمَوْتَ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ تَحْشُرُ النَّاسَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي ذَرٍّ وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت سے پہلے حضرموت یا حضرموت کے سمندرکی طرف سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو اکٹھاکرے گی،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں،آپ نے فرمایا: تم شام چلے جانا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت سے حسن غریب صحیح ہے،۲-اس باب میں حذیفہ بن اسید،انس،ابوہریرہ اورابوذر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔