Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2232 (سنن الترمذي)

[2232] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (4083)

زید العمي: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 248

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَال سَمِعْتُ زَيْدًا الْعَمِّيَّ قَال سَمِعْتُ أَبَا الصِّدِّيقِ النَّاجِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ خَشِينَا أَنْ يَكُونَ بَعْدَ نَبِيِّنَا حَدَثٌ فَسَأَلْنَا نَبِيَّ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنَّ فِي أُمَّتِي الْمَہْدِيَّ يَخْرُجُ يَعِيشُ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ تِسْعًا زَيْدٌ الشَّاكُّ قَالَ قُلْنَا وَمَا ذَاكَ قَالَ سِنِينَ قَالَ فَيَجِيءُ إِلَيْہِ رَجُلٌ فَيَقُولُ يَا مَہْدِيُّ أَعْطِنِي أَعْطِنِي قَالَ فَيَحْثِي لَہُ فِي ثَوْبِہِ مَا اسْتَطَاعَ أَنْ يَحْمِلَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَأَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ اسْمُہُ بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو وَيُقَالُ بَكْرُ بْنُ قَيْسٍ

ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم اس بات سے ڈرے کہ ہمارے نبی کے بعدکچھ حادثات پیش آئیں،لہذا ہم نے آپ ﷺ سے سوال کیا توآپ نے فرمایا: میری امت میں مہدی ہیں جو نکلیں گے اورپانچ،سات یانوتک زندہ رہیں گے،(اس گنتی میں زیدالعمی کی طرف سے شک ہوا ہے ،راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: ان گنتیوں سے کیامرادہے؟ فرمایا:سال) آپﷺ نے فرمایا: پھر ان کے پاس ایک آدمی آئے گا اورکہے گا: مہدی! مجھے دیجئے،مجھے دیجئے،آپ نے فرمایا: وہ اس آدمی کے کپڑے میں (دینارودرہم)اتنارکھ دیں گے کہ وہ اٹھانہ سکے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-ابوسعیدخدری کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے کئی سندوں سے یہ حدیث مروی ہے۔