Jamia al-Tirmidhi Hadith 225 (سنن الترمذي)
[225]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
و قَالَ النَّبِيُّ ﷺ:لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا فِي النِّدَاءِ،وَالصَّفِّ الأَوَّلِ،ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلاَّ أَنْ يَسْتَہِمُوا عَلَيْہِ لاَسْتَہَمُوا عَلَيْہِ. قَالَ: حَدَّثَنَا بِذَلِكَ إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَی الأَنْصَارِيُّ،حَدَّثَنَا مَعْنٌ،حَدَّثَنَا مَالِكٌ،عَنْ سُمَيٍّ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مِثْلَہُ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ اذان اورپہلی صف میں کیاثواب ہے،اور وہ اسے قرعہ اندازی کے بغیر نہ پاسکتے تو اس کے لیے قرعہ اندازی کرتے۔