Jamia al-Tirmidhi Hadith 2258 (سنن الترمذي)
[2258]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ وَحَمَّادٍ وَعَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَةَ سَمِعُوا أَبَا وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ أَيُّكُمْ يَحْفَظُ مَا قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْفِتْنَةِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا قَالَ حُذَيْفَةُ فِتْنَةُ الرَّجُلِ فِي أَہْلِہِ وَمَالِہِ وَوَلَدِہِ وَجَارِہِ يُكَفِّرُہَا الصَّلَاةُ وَالصَّوْمُ وَالصَّدَقَةُ وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّہْيُ عَنْ الْمُنْكَرِ فَقَالَ عُمَرُ لَسْتُ عَنْ ہَذَا أَسْأَلُكَ وَلَكِنْ عَنْ الْفِتْنَةِ الَّتِي تَمُوجُ كَمَوْجِ الْبَحْرِ قَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ بَيْنَكَ وَبَيْنَہَا بَابًا مُغْلَقًا قَالَ عُمَرُ أَيُفْتَحُ أَمْ يُكْسَرُ قَالَ بَلْ يُكْسَرُ قَالَ إِذًا لَا يُغْلَقُ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو وَائِلٍ فِي حَدِيثِ حَمَّادٍ فَقُلْتُ لِمَسْرُوقٍ سَلْ حُذَيْفَةَ عَنْ الْبَابِ فَسَأَلَہُ فَقَالَ عُمَرُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: رسول اللہﷺ نے فتنہ کے بارے میں جوفرمایاہے اسے کس نے یادرکھا ہے؟ حذیفہ نے کہا: میں نے یاد رکھا ہے،حذیفہ نے بیان کیا: آدمی کے لیے جو فتنہ اس کے اہل،مال،اولاد اورپڑوسی کے سلسلے میں ہوگا اسے صلاۃ،صوم،زکاۃ،امربالمعروف اورنہی عن المنکرمٹادیتے ہیں ۱؎،عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم سے اس کے بارے میں نہیں پوچھ رہاہوں،بلکہ اس فتنہ کے بارے میں پوچھ رہاہوں جو سمندرکی موجوں کی طرح موجیں مارے گا،انہوں نے کہا: امیرالمومنین! آپ کے اور اس فتنے کے درمیان ایک بنددروازہ ہے،عمرنے پوچھا: کیا وہ دروازہ کھولاجائے گا یا توڑ دیا جائے گا؟ انہوں نے کہا: توڑدیاجائے گا،عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تب توقیامت تک بندنہیں ہوگا۔ حمادکی روایت میں ہے کہ ابووائل شقیق بن سلمہ نے کہا: میں نے مسروق سے کہاکہ حذیفہ سے اس دروازہ کے بارے میں پوچھو انہوں نے پوچھاتو کہا: وہ دروازہ عمرہیں ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔