Jamia al-Tirmidhi Hadith 2259 (سنن الترمذي)
[2259]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْہَمْدَانِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَاصِمٍ الْعَدَوِيِّ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ تِسْعَةٌ خَمْسَةٌ وَأَرْبَعَةٌ أَحَدُ الْعَدَدَيْنِ مِنْ الْعَرَبِ وَالْآخَرُ مِنْ الْعَجَمِ فَقَالَ اسْمَعُوا ہَلْ سَمِعْتُمْ أَنَّہُ سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْہِمْ فَصَدَّقَہُمْ بِكَذِبِہِمْ وَأَعَانَہُمْ عَلَی ظُلْمِہِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْہُ وَلَيْسَ بِوَارِدٍ عَلَيَّ الْحَوْضَ وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْہِمْ وَلَمْ يُعِنْہُمْ عَلَی ظُلْمِہِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْہُمْ بِكَذِبِہِمْ فَہُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْہُ وَہُوَ وَارِدٌ عَلَيَّ الْحَوْضَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ مِسْعَرٍ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ قَالَ ہَارُونُ فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَاصِمٍ الْعَدَوِيِّ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ قَالَ ہَارُونُ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ زُبَيْدٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ وَلَيْسَ بِالنَّخَعِيِّ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ حَدِيثِ مِسْعَرٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ حُذَيْفَةَ وَابْنِ عُمَرَ
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہﷺ ہماری طرف نکلے اورہم لوگ نوآدمیتھے،پانچ اورچار،ان میں سے کوئی ایک گنتی والے عرب اوردوسری گنتی والے عجم تھے ۱؎ آپ نے فرمایا: سنو: کیا تم لوگوں نے سنا؟ میرے بعدایسے امراء ہوں گے جوان کے پاس جائے ان کی جھوٹی باتوں کی تصدیق کرے اوران کے ظلم پر ان کی مدد کرے،وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ میں اس سے ہوں اورنہ وہ میرے حوض پر آئے گا،اورجوشخص ان کے پاس نہ جائے،ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے اورنہ ان کی جھوٹی باتوں کی تصدیق کر ے،وہ مجھ سے ہے،اور میں اس سے ہوں اوروہ میرے حوض پر آئے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح غریب ہے،۲-ہم اسے مسعرکی روایت سے اسی سند سے جانتے ہیں۔ہارون کہتے ہیں: ہم سے محمدبن عبدالوہاب نے عن سفیان،عن أبی حصین،عن الشعبی،عن عاصم العدوی،عن کعب بن عجرۃ،عن النبی ﷺ کی سند سے اسی جیسی حدیث بیان کی ہے۔ہارون کہتے ہیں: ہم سے محمد نے عن سفیان عن زبید عن إبراہیم،عن کعب بن عجرۃ عن النبی ﷺ کی سند سے مسعرکی حدیث جیسی حدیث بیان کی ہے،اور ابراہیم سے مراد ابراہیم نخعی نہیں ہیں۔اس باب میں حذیفہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی حدیث مروی ہے۔