Jamia al-Tirmidhi Hadith 2264 (سنن الترمذي)
[2264] إسنادہ ضعیف
محمد بن أبي حمید ضعیف (تقریب: 5836) و روی مسلم (1855) عن عوف بن مالک عن رسول اللّّٰہ ﷺ قال: ((خیار أئمتکم الذین تحبونھم و یحبونکم و یصلون علیکم و تصلون علیھم و شرار أئمتکم الذین تبغضونھم و یبغضونکم و تلعنونھم و یلعنونکم … إلخ وھو صحیح و الحمد للہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِ أُمَرَائِكُمْ وَشِرَارِہِمْ خِيَارُہُمْ الَّذِينَ تُحِبُّونَہُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَتَدْعُونَ لَہُمْ وَيَدْعُونَ لَكُمْ وَشِرَارُ أُمَرَائِكُمْ الَّذِينَ تُبْغِضُونَہُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ وَتَلْعَنُونَہُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ وَمُحَمَّدٌ يُضَعَّفُ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ
عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے اچھے حکمرانوں اوربرے حکمرانوں کے بارے میں نہ بتادوں؟ اچھے حکمراں وہ ہیں جن سے تم محبت کروگے اوروہ تم سے محبت کریں گے،تم ان کے لیے دعائیں کرو گے اوروہ تمہارے لیے دعائیں کریں گے،تمہارے برے حکمراں وہ ہیں جن سے تم نفرت کروگے اوروہ تم سے نفرت کریں گے تم ان پر لعنت بھیجوگے اوروہ تم پر لعنت بھیجیں گے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-ہم اسے صرف محمد بن ابوحمیدکی روایت سے جانتے ہیں،اور محمدبن ابوحمیدحافظے کے تعلق سے ضعیف قراردیے گئے ہیں۔