Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2270 (سنن الترمذي)

[2270]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ وَأَصْدَقُہُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُہُمْ حَدِيثًا وَرُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَالرُّؤْيَا ثَلَاثٌ فَالرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَی مِنْ اللہِ وَالرُّؤْيَا مِنْ تَحْزِينِ الشَّيْطَانِ وَالرُّؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ بِہَا الرَّجُلُ نَفْسَہُ فَإِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَہُ فَلْيَقُمْ فَلْيَتْفُلْ وَلَا يُحَدِّثْ بِہَا النَّاسَ قَالَ وَأُحِبُّ الْقَيْدَ فِي النَّوْمِ وَأَكْرَہُ الْغُلَّ الْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ قَالَ وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب زمانہ قریب ہوجائے گا ۱؎ تو مومن کے خواب کم ہی جھوٹے ہوں گے،ان میں سب سے زیادہ سچے خواب والا وہ ہوگاجس کی باتیں زیادہ سچی ہوں گی،مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۲؎ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں،بہتراوراچھے خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہوتے ہیں،کچھ خواب شیطان کی طرف سے تکلیف ورنج کاباعث ہوتے ہیں،اورکچھ خواب آدمی کے دل کے خیالات ہوتے ہیں،لہذا جب تم میں سے کوئی ایساخواب دیکھے جسے وہ ناپسندکرتا ہے توکھڑا ہوکرتھوکے اوراسے لوگوں سے نہ بیان کرے،آپ نے فرمایا: میں خواب میں قید (پیرمیں بیڑی پہننا)پسندکرتاہوں اورطوق کو ناپسندکرتاہوں ۳؎،قیدسے مراددین پرثابت قدمی ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔