Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2309 (سنن الترمذي)

[2309]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا،يُحَدِّثُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللہِ أَحَبَّ اللہُ لِقَاءَہُ،وَمَنْ كَرِہَ لِقَاءَ اللہِ كَرِہَ اللہُ لِقَاءَہُ)) وَفِي البَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،وَعَائِشَةَ،وَأَنَسٍ،وَأَبِي مُوسَی ((حَدِيثُ عُبَادَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ))

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملناچاہے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملناچاہے گا،اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا ناپسند کرے گا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عبادہ کی حدیث صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،ام المومنین عائشہ،انس اور ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔