Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2308 (سنن الترمذي)

[2308]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (132)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ بَحِيرٍ،أَنَّہُ سَمِعَ ہَانِئًا،مَوْلَی عُثْمَانَ قَالَ: كَانَ عُثْمَانُ،إِذَا وَقَفَ عَلَی قَبْرٍ بَكَی حَتَّی يَبُلَّ لِحْيَتَہُ،فَقِيلَ لَہُ: تُذْكَرُ الجَنَّةُ وَالنَّارُ فَلَا تَبْكِي وَتَبْكِي مِنْ ہَذَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ القَبْرَ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الآخِرَةِ،فَإِنْ نَجَا مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَيْسَرُ مِنْہُ،وَإِنْ لَمْ يَنْجُ مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَشَدُّ مِنْہُ))

ہانی مولی عثمان کہتے ہیں: عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر ستان پرٹھہرتے تو اتناروتے کہ آپ کی داڑھی ترہوجاتی،ان سے کسی نے کہاکہ جب آپ کے سامنے جنت و جہنم کا ذکر کیاجاتاہے تو نہیں روتے ہیں اور قبر کو دیکھ کر اس قدر رورہے ہیں؟توکہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاہے: آخرت کے منازل میں سے قبر پہلی منزل ہے،سواگر کسی نے قبرکے عذاب سے نجات پائی تواس کے بعد کے مراحل آسان ہوں گے اور اگر جسے عذاب قبر سے نجات نہ مل سکی تو اس کے بعد کے منازل سخت تر ہوں گے،عثمان رضی اللہ عنہ نے مزید کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:گھبراہٹ اور سختی کے اعتبار سے قبر کی طرح کسی اورمنظر کو نہیں دیکھا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے،اسے ہم صرف ہشام بن یوسف کی روایت سے جانتے ہیں۔