Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2311 (سنن الترمذي)

[2311]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ المُبَارَكِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ المَسْعُودِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَلِجُ النَّارَ رَجُلٌ بَكَی مِنْ خَشْيَةِ اللہِ حَتَّی يَعُودَ اللَّبَنُ فِي الضَّرْعِ،وَلَا يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللہِ وَدُخَانُ جَہَنَّمَ)) وَفِي البَاب عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ،وَابْنِ عَبَّاسٍ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ہُوَ: مَوْلَی آلِ طَلْحَةَ وَہُوَ مَدِينِيٌّ ثِقَةٌ رَوَی عَنْہُ شُعْبَةُ،وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے خوف اورڈر سے رونے والا شخص جہنم میں نہیں جاسکتا جب تک کہ دودھ تھن میں واپس نہ پہنچ جائے اور اللہ کی راہ کا گردو غبار اورجہنم کا دھواں دونوں اکٹھا نہیں ہوسکتے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوریحانہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-محمد بن عبدالرحمٰن آل طلحہ کے آزادکردہ غلام ہیں مدنی ہیں،ثقہ ہیں،ان سے شعبہ اور سفیان ثوری نے روایت کی ہے۔