Jamia al-Tirmidhi Hadith 2312 (سنن الترمذي)
[2312]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ المُہَاجِرِ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ مُوَرِّقٍ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنِّي أَرَی مَا لَا تَرَوْنَ،وَأَسْمَعُ مَا لَا تَسْمَعُونَ أَطَّتِ السَّمَاءُ،وَحُقَّ لَہَا أَنْ تَئِطَّ مَا فِيہَا مَوْضِعُ أَرْبَعِ أَصَابِعَ إِلَّا وَمَلَكٌ وَاضِعٌ جَبْہَتَہُ سَاجِدًا لِلَّہِ،وَاللہِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا،وَمَا تَلَذَّذْتُمْ بِالنِّسَاءِ عَلَی الفُرُشِ وَلَخَرَجْتُمْ إِلَی الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَی اللہِ،لَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ شَجَرَةً تُعْضَدُ)) وَفِي البَابِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،وَعَائِشَةَ،وَابْنِ عَبَّاسٍ،وَأَنَسٍ. ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ. وَيُرْوَی مِنْ غَيْرِ ہَذَا الوَجْہِ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ،قَالَ: ((لَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ شَجَرَةً تُعْضَدُ))،وَيُرْوَی عَنْ أَبِي ذَرٍّ مَوْقُوفًا
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بیشک میں وہ چیزدیکھ رہاہوں جوتم نہیں دیکھتے اوروہ سن رہاہوں جو تم نہیں سنتے۔بیشک آسمان چرچرارہا ہے اور اسے چرچرانے کاحق بھی ہے،اس لیے کہ اس میں چار انگل کی بھی جگہ نہیں خالی ہے مگر کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضوررکھے ہوئے ہے،اللہ کی قسم! جو میں جانتاہوں اگر وہ تم لوگ بھی جان لوتو ہنسوگے کم اور رؤگے زیادہ اور بستروں پراپنی عورتوں سے لطف اندوز نہ ہوگے،اور یقینا تم لوگ اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے ہوئے میدانوں میں نکل جاتے،(اورابوذر) فرما یاکرتے تھے کہ کاش میں ایک درخت ہوتا جوکاٹ دیاجاتا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اور یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-اس کے علاوہ ایک دوسری سندسے بھی مروی ہے کہ ابوذر فرمایاکرتے تھے: کاش میں ایک درخت ہوتا کہ جسے لوگ کاٹ ڈالتے،۳-اس باب میں ابوہریرہ،عائشہ،ابن عباس اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔