Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2315 (سنن الترمذي)

[2315]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (4834)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ لِيُضْحِكَ بِہِ الْقَوْمَ فَيَكْذِبُ وَيْلٌ لَہُ وَيْلٌ لَہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا ہے: تباہی وبربادی ہے اس شخص کے لیے جو ایسی بات کہتاہے کہ لوگ سن کر ہنسیں حالانکہ وہ بات جھوٹی ہوتی ہے تو ایسے شخص کے لیے تباہی ہی تباہی ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ سے بھی روایت ہے۔