Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 233 (سنن الترمذي)

[233] إسنادہ ضعیف

إسماعیل بن مسلم المکي ضعیف (تقریب: 484)

ولبعض الحدیث شواھد عنہ ابن ماجہ (974) وغیرہ

انوار الصحیفہ ص 196

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كُنَّا ثَلَاثَةً أَنْ يَتَقَدَّمَنَا أَحَدُنَا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً قَامَ رَجُلَانِ خَلْفَ الْإِمَامِ وَرُوِيَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ صَلَّی بِعَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ فَأَقَامَ أَحَدَہُمَا عَنْ يَمِينِہِ وَالْآخَرَ عَنْ يَسَارِہِ وَرَوَاہُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ النَّاسِ فِي إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ

سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ جب ہم تین ہوں تو ہم میں سے ایک آگے بڑھ جائے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،۲-اس باب میں ابن مسعود،جابر اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ جب تین آدمی ہوں تو دوآدمی امام کے پیچھے کھڑے ہوں،ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ اور اسود کو صلاۃ پڑھائی توان دونوں میں سے ایک کواپنے دائیں طرف اور دوسرے کو بائین طرف کھڑا کیا اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ اسے نبی اکرمﷺ سے روایت کیا،۴-بعض لوگوں نے اسماعیل بن مسلم مکی پران کے حفظ کے تعلق سے کلام کیاہے ۱؎۔