Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2336 (سنن الترمذي)

[2336]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (5194)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِيہِ عَنْ كَعْبِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ فِتْنَةً وَفِتْنَةُ أُمَّتِي الْمَالُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ

کعب بن عیاض رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کویہ فرماتے ہوئے سنا: ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیزمیں ہے اور میری امت کی آزمائش مال میں ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-اس حدیث کو ہم معاویہ بن صالح کی روایت ہی سے جانتے ہیں۔