Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2335 (سنن الترمذي)

[2335]صحیح

مشکوۃ المصابیح (5275)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ مَرَّ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا فَقَالَ مَا ہَذَا فَقُلْنَا قَدْ وَہَی فَنَحْنُ نُصْلِحُہُ قَالَ مَا أَرَی الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو السَّفَرِ اسْمُہُ سَعِيدُ بْنُ يُحْمِدَ وَيُقَالُ ابْنُ أَحْمَدَ الثَّوْرِيُّ

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسو ل اللہ ﷺہمارے پاس سے گزرے،ہم اپنا چھپرکا مکان درست کررہے تھے،آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا کہ یہ گھر بوسیدہ ہوچکا ہے،لہذا ہم اس کو ٹھیک کررہے ہیں،آپ نے فرمایا: میں تومعاملے(موت) کو اس سے بھی زیادہ قریب دیکھ رہاہوں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔