Jamia al-Tirmidhi Hadith 2342 (سنن الترمذي)
[2342]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ انْتَہَی إِلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ يَقُولُ أَلْہَاكُمْ التَّكَاثُرُ قَالَ يَقُولُ ابْنُ آدَمَ مَالِي مَالِي وَہَلْ لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَيْتَ أَوْ أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبد اللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں پہنچے اور آپ أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ...کی تلاوت کر رہے تھے توآپ نے فرمایا:ابن آدم کہتا ہے کہ میرا مال،میرامال،حالاں کہ تمہارا مال صرف وہ ہے جوتم نے صدقہ کردیا اور اسے آگے چلادیا ۱؎،اور کھایا اور اسے ختم کردیا یا پہنا اور اسے پرانا کردیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔