Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2345 (سنن الترمذي)

[2345]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (5308)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ أَخَوَانِ عَلَی عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ فَكَانَ أَحَدُہُمَا يَأْتِي النَّبِيَّ ﷺ وَالْآخَرُ يَحْتَرِفُ فَشَكَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:نبی اکرمﷺ کے زمانے میں دوبھائی تھے،ان میں ایک نبی اکرمﷺ کی خدمت میں رہتاتھا اور دوسرامحنت ومزدوری کرتاتھا،محنت ومزدوری کرنے والے نے ایک مرتبہ نبی اکرمﷺ سے اپنے بھائی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا: شاید تجھے اسی کی وجہ سے روزی ملتی ہو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔