Jamia al-Tirmidhi Hadith 2346 (سنن الترمذي)
[2346]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (5191)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ وَمَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي شُمَيْلَةَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مِحْصَنٍ الْخَطْمِيِّ عَنْ أَبِيہِ وَكَانَتْ لَہُ صُحْبَةٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمْ آمِنًا فِي سِرْبِہِ مُعَافًی فِي جَسَدِہِ عِنْدَہُ قُوتُ يَوْمِہِ فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَہُ الدُّنْيَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِيَةَ وَحِيزَتْ جُمِعَتْ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ نَحْوَہُ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ
عبیداللہ بن محصن خطمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جس نے بھی صبح کی اس حال میں کہ وہ اپنے گھریا قوم میں امن سے ہو اور جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو اور دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو تو گویا اس کے لیے پوری دنیا سمیٹ دی گئی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،اسے ہم صرف مروان بن معاویہ ہی کی روایت سے جانتے ہیں،۲-اور حیزت کا مطلب یہ ہے کہ جمع کی گئی۔اس سند سے بھی عبید اللہ بن محصن خطمی رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ اس باب میں ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔