Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 235 (سنن الترمذي)

[235]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ و حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُہُمْ لِكِتَابِ اللہِ فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَعْلَمُہُمْ بِالسُّنَّةِ فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُہُمْ ہِجْرَةً فَإِنْ كَانُوا فِي الْہِجْرَةِ سَوَاءً فَأَكْبَرُہُمْ سِنًّا وَلَا يُؤَمُّ الرَّجُلُ فِي سُلْطَانِہِ وَلَا يُجْلَسُ عَلَی تَكْرِمَتِہِ فِي بَيْتِہِ إِلَّا بِإِذْنِہِ قَالَ مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي حَدِيثِہِ أَقْدَمُہُمْ سِنًّا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَمَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ وَعَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ أَبِي مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالُوا أَحَقُّ النَّاسِ بِالْإِمَامَةِ أَقْرَؤُہُمْ لِكِتَابِ اللہِ وَأَعْلَمُہُمْ بِالسُّنَّةِ وَقَالُوا صَاحِبُ الْمَنْزِلِ أَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ و قَالَ بَعْضُہُمْ إِذَا أَذِنَ صَاحِبُ الْمَنْزِلِ لَغَيْرِہِ فَلَا بَأْسَ أَنْ يُصَلِّيَ بِہِ وَكَرِہَہُ بَعْضُہُمْ وَقَالُوا السُّنَّةُ أَنْ يُصَلِّيَ صَاحِبُ الْبَيْتِ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَقَوْلُ النَّبِيِّ ﷺ وَلَا يُؤَمُّ الرَّجُلُ فِي سُلْطَانِہِ وَلَا يُجْلَسُ عَلَی تَكْرِمَتِہِ فِي بَيْتِہِ إِلَّا بِإِذْنِہِ فَإِذَا أَذِنَ فَأَرْجُو أَنَّ الْإِذْنَ فِي الْكُلِّ وَلَمْ يَرَ بِہِ بَأْسًا إِذَا أَذِنَ لَہُ أَنْ يُصَلِّيَ بِہِ

ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لوگوں کی امامت وہ کرے جو اللہ کی کتاب (قرآن) کا سب سے زیادہ علم رکھنے والاہو،اگرلوگ قرآن کے علم میں برابر ہوں تو جوسب سے زیادہ سنت کا جاننے والا ہووہ امامت کرے،اور اگر وہ سنت کے علم میں بھی برابر ہوں تو جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہووہ امامت کرے،اگر وہ ہجرت میں بھی برابر ہوں تو جوعمرمیں سب سے بڑا ہووہ امامت کرے،آدمی کے دائرہ اقتدار میں اس کی امامت نہ کی جائے اور نہ کسی آدمی کے گھرمیں اس کی مخصوص جگہ پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھاجائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابومسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ا بوسعید،انس بن مالک،مالک بن حویرث اور عمروبن سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اور اہل علم کا اسی پر عمل ہے،ان کا کہناہے کہ لوگوں میں امامت کا حق دار وہ ہے جو اللہ کی کتاب (قرآن) اور سنت کا سب سے زیادہ علم رکھتاہو۔نیز وہ کہتے ہیں کہ گھرکا مالک خود امامت کازیادہ مستحق ہے،اور بعض نے کہاہے: جب گھرکا مالک کسی دوسرے کو اجازت دے دے تو اس کے صلاۃ پڑھانے میں کوئی حرج نہیں،لیکن بعض لوگوں نے اسے بھی مکروہ جاناہے،وہ کہتے ہیں کہ سنت یہی ہے کہ گھرکا مالک خود پڑھائے ۱؎،۴-احمد بن حنبل نبی اکرمﷺ کے فرمان: آدمی کے دائرہ اقتدار میں اس کی امامت نہ کی جائے اورنہ اس کے گھرمیں اس کی مخصوص نشست پر اس کی اجازت کے بغیربیٹھاجائے کے بارے میں کہتے ہیں کہ جب وہ اجازت دے دے تو میں امید رکھتاہوں کہ یہ اجازت مسند پر بیٹھنے اورامامت کرنے دونوں سے متعلق ہوگی،انہوں نے اس کے صلاۃپڑھانے میں کوئی حرج نہیں جاناکہ جب وہ اجازت دے دے۔