Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2359 (سنن الترمذي)

[2359]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ مَا كَانَ يَفْضُلُ عَنْ أَہْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ ﷺ خُبْزُ الشَّعِيرِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَيَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ہَذَا كُوفِيٌّ وَأَبُو بُكَيْرٍ وَالِدُ يَحْيَی رَوَی لَہُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَيَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُكَيْرٍ مِصْرِيٌّ صَاحِبُ اللَّيْثِ

ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:نبی اکرمﷺ کے گھرسے جو کی روٹی(اہل خانہ کی) ضرورت سے زیادہ نہیں ہوتی تھی ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث اس سندسے حسن صحیح غریب ہے،۲-یحییٰ بن ابی بکیر کوفی ہیں،ابوبکیرجو یحییٰ کے والد ہیں سفیان ثوری نے ان کی حدیث روایت کی ہے،۳-یحییٰ بن عبداللہ بن بکیر مصری ہیں اور لیث کے شاگرد ہیں۔