Jamia al-Tirmidhi Hadith 2365 (سنن الترمذي)
[2365] إسنادہ ضعیف جدًا
عمر بن إسماعیل بن مجالد: متروک (تقریب: 4866) و مجالد ضعیف (تقدم: 653)
والحدیث الآتي (الأصل: 2366) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنْ بَيَانٍ،عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ،قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ،يَقُولُ: ((إِنِّي لَأَوَّلُ رَجُلٍ أَہْرَاقَ دَمًا فِي سَبِيلِ اللہِ،وَإِنِّي لَأَوَّلُ رَجُلٍ رَمَی بِسَہْمٍ فِي سَبِيلِ اللہِ،وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَغْزُو فِي العِصَابَةِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ ﷺ مَا نَأْكُلُ إِلَّا وَرَقَ الشَّجَرِ وَالحُبْلَةِ،حَتَّی إِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ أَوِ البَعِيرُ،وَأَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ يُعَزِّرُونِي فِي الدِّينِ،لَقَدْ خِبْتُ إِذًا وَضَلَّ عَمَلِي)): ((ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ بَيَانٍ))
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں خون بہایا (یعنی کافر کو قتل کیا) اور میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا،میں نے اپنے آپ کو محمدﷺ کے ساتھیوں کی ایک جماعت کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے دیکھا ہے،کھانے کے لیے ہم درختوں کے پتے اور حبلہ(خاردار درخت کے پھل) کے علاوہ اور کچھ نہیں پاتے تھے،یہاں تک کہ ہم لوگ بکریوں اور اونٹوں کی طرح قضائے حاجت میں مینگنیاں نکالتے تھے،اورقبیلہء بنی اسد کے لوگ مجھے دین کے سلسلے میں طعن وتشنیع کرتے ہیں،اگر میں اسی لائق ہوں تو بڑا ہی محروم ہوں اور میرے تمام اعمال ضائع وبرباد ہوگئے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔