Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2366 (سنن الترمذي)

[2366]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَال سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ إِنِّي أَوَّلُ رَجُلٍ مِنْ الْعَرَبِ رَمَی بِسَہْمٍ فِي سَبِيلِ اللہِ وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْحُبْلَةَ وَہَذَا السَّمُرَ حَتَّی إِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ يُعَزِّرُونِي فِي الدِّينِ لَقَدْ خِبْتُ إِذًا وَضَلَّ عَمَلِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ

سعد بن مالک (ابی وقاص) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں عرب کا پہلا شخص ہوں جس نے راہ خدا میں تیر پھینکا،اور ہم نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد کرتے وقت دیکھاہے کہ ہمارے پاس خاردار درختوں کے پھل اور کیکرکے درخت کے علاوہ کھانے کے لیے کچھ نہ تھا یہاں تک کہ ہم لوگ قضائے حاجت میں بکریوں کی طرح مینگنیاں نکالاکرتے تھے ۱؎،اور اب قبیلہء بنی اسد کے لوگ مجھے دین کے سلسلے میں ملامت کرنے لگے ہیں،اگر میں اسی لائق ہوں تو بڑاہی محروم ہوں اور میرے اعمال ضائع ہوگئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عتبہ بن غزوان سے بھی روایت ہے۔