Jamia al-Tirmidhi Hadith 2368 (سنن الترمذي)
[2368]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ أَخْبَرَنِي أَبُو ہَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ عَمْرَو بْنَ مَالِكٍ الْجَنْبِيَّ أَخْبَرَہُ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا صَلَّی بِالنَّاسِ يَخِرُّ رِجَالٌ مِنْ قَامَتِہِمْ فِي الصَّلَاةِ مِنْ الْخَصَاصَةِ وَہُمْ أَصْحَابُ الصُّفَّةِ حَتَّی يَقُولَ الْأَعْرَابُ ہَؤُلَاءِ مَجَانِينُ أَوْ مَجَانُونَ فَإِذَا صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ انْصَرَفَ إِلَيْہِمْ فَقَالَ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا لَكُمْ عِنْدَ اللہِ لَأَحْبَبْتُمْ أَنْ تَزْدَادُوا فَاقَةً وَحَاجَةً قَالَ فَضَالَةُ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جب لوگوں کو صلاۃ پڑھاتے توصف میں کھڑے بہت سے لوگ بھوک کی شدت کی وجہ سے گرپڑتے تھے،یہ لوگ اصحاب صفہ تھے،یہاں تک کہ اعراب(دیہاتی لوگ) کہتے کہ یہ سب پاگل اورمجنون ہیں،پھر رسول اللہ ﷺجب صلاۃ سے فارغ ہوتے تو ان کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: اگر تم لوگوں کو اللہ کے نزدیک اپنا مرتبہ معلوم ہوجائے تو تم اس سے کہیں زیادہ فقر وفاقہ اورحاجت کو پسند کرتے ۱؎،فضالہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس وقت رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔