Jamia al-Tirmidhi Hadith 2378 (سنن الترمذي)
[2378]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (5019)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ وَأَبُو دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي مُوسَی بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الرَّجُلُ عَلَی دِينِ خَلِيلِہِ فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمی اپنے دوست کے دین پرہوتا ہے،اس لیے تم میں سے ہرشخص کویہ دیکھنا چاہئے کہ وہ کس سے دوستی کررہاہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے