Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2381 (سنن الترمذي)

[2381]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ ہِشَامٍ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللہُ بِہِ وَمَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعْ اللہُ بِہِ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ لَا يَرْحَمْ النَّاسَ لَا يَرْحَمْہُ اللہُ وَفِي الْبَاب عَنْ جُنْدَبٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو ریاکاری کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے ظاہرکردے گا،اور جو اللہ کی عبادت شہرت کے لیے کرے گا تواللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے رسوا وذلیل کرے گا،فرمایا: جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اس پر اللہ تعالیٰ بھی رحم نہیں کرتا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں جندب اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔