Jamia al-Tirmidhi Hadith 2380 (سنن الترمذي)
[2380]صحیح
مشکوۃ المصابیح (5192)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ المُبَارَكِ قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ الحِمْصِيُّ،وَحَبِيبُ بْنُ صَالِحٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ،عَنْ مِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ. بِحَسْبِ ابْنِ آدَمَ أُكُلَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَہُ،فَإِنْ كَانَ لَا مَحَالَةَ فَثُلُثٌ لِطَعَامِہِ وَثُلُثٌ لِشَرَابِہِ وَثُلُثٌ لِنَفَسِہِ)) حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ،نَحْوَہُ،وَقَالَ المِقْدَامُ بْنُ مَعْدِي كَرِبَ: عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ: ((ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ))
مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:کسی آدمی نے کوئی برتن اپنے پیٹ سے زیادہ برانہیں بھرا،آدمی کے لیے چندلقمے ہی کافی ہیں جو اس کی پیٹھ کوسیدھارکھیں اوراگرزیادہ ہی کھاناضروری ہوتو پیٹ کاایک تہائی حصہ اپنے کھانے کے لیے،ایک تہائی پانی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس لینے کے لیے باقی رکھے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس حدیث کو ہم سے حسن بن عرفہ نے بیان کیا وہ کہتے ہیں:ہم سے اسماعیل بن عیاش نے اسی جیسی حدیث بیان کی،اورسندیوں بیان کی عن المقدام بن معدیکرب عن النبی ﷺ اس میں انہوں نےسمعت النبی ﷺ کاذکر نہیں کیا۔