Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2385 (سنن الترمذي)

[2385]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّہُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَتَی قِيَامُ السَّاعَةِ؟ فَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ إِلَی الصَّلَاةِ،فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَہُ قَالَ: ((أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ قِيَامِ السَّاعَةِ))؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ. قَالَ: ((مَا أَعْدَدْتَ لَہَا))؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَعْدَدْتُ لَہَا كَبِيرَ صَلَاةٍ وَلَا صَوْمٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَہُ. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((المَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ وَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ)) فَمَا رَأَيْتُ فَرِحَ المُسْلِمُونَ بَعْدَ الإِسْلَامِ فَرَحَہُمْ بِہَذَا : ((ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ))

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک آدمی نے رسول اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: اللہ کے رسول!قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرمﷺ صلاۃ پڑھنے کے لیے کھڑے ہوگئے،پھرجب صلاۃ سے فارغ ہوئے توفرمایا: قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ اس آدمی نے کہا: میں موجودہوں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: قیامت کے لیے تم نے کیا تیاری کررکھی ہے،اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کوئی زیادہ صوم وصلاۃ اکٹھانہیں کی ہے (یعنی نوافل وغیرہ) مگر یہ بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتاہوں،تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا: آدمی اس کے ساتھ ہوگاجس سے محبت کرتاہے،اور تم بھی اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کرتے ہو۔انس کابیان ہے کہ اسلام لانے کے بعد میں نے مسلمانوں کو اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا آپ کے اس قول سے وہ سب خوش نظر آرہے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔