Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2410 (سنن الترمذي)

[2410]صحیح

الزہری صرح بالسماع عند شعب الایمان للبیہقی (4919)، وانظر مشکوۃ المصابیح (4843) مشکوۃ المصابیح (2406)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَاعِزٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الثَّقَفِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ حَدِّثْنِي بِأَمْرٍ أَعْتَصِمُ بِہِ قَالَ قُلْ رَبِّيَ اللہُ ثُمَّ اسْتَقِمْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَيَّ فَأَخَذَ بِلِسَانِ نَفْسِہِ ثُمَّ قَالَ ہَذَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الثَّقَفِيِّ

سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھ سے ایسی بات بیان فرمائیں جسے میں مضبوطی سے پکڑلوں،آپ نے فرمایا: کہو:میرارب (معبود حقیقی) اللہ ہے پھر اسی عہد پر قائم رہو،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول!آپ کو مجھ سے کس چیز کا زیادہ خوف ہے؟ آپ نے اپنی زبان پکڑی اور فرمایا: اسی کا زیادہ خوف ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-یہ حدیث سفیان بن عبداللہ ثقفی سے کئی سندوں سے مروی ہے۔