Jamia al-Tirmidhi Hadith 2419 (سنن الترمذي)
[2419]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ وَنَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ أَبِي خَالِدٍ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَحِمَ اللہُ عَبْدًا كَانَتْ لِأَخِيہِ عِنْدَہُ مَظْلَمَةٌ فِي عِرْضٍ أَوْ مَالٍ فَجَاءَہُ فَاسْتَحَلَّہُ قَبْلَ أَنْ يُؤْخَذَ وَلَيْسَ ثَمَّ دِينَارٌ وَلَا دِرْہَمٌ فَإِنْ كَانَتْ لَہُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ حَسَنَاتِہِ وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لَہُ حَسَنَاتٌ حَمَّلُوا عَلَيْہِ مِنْ سَيِّئَاتِہِمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ وَقَدْ رَوَاہُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ایسے بندے پررحم کرے جس کے پاس اس کے بھائی کا عزت یامال میں کوئی بدلہ ہو،پھر وہ مرنے سے پہلے ہی اس کے پاس آکے دنیا ہی میں اس سے معاف کرالے کیوں کہ قیامت کے روز نہ تو اس کے پاس دینار ہوگا اور نہ ہی درہم،پھر اگر ظالم کے پاس کچھ نیکیاں ہوں گی تو اس کی نیکیوں سے بدلہ لیاجائے گا اور اگر اس کے پاس نیکیاں بھی نہیں ہوں گی تو مظلوموں کے گناہ ظالم کے سرپر ڈال دیئے جائیں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث سعید مقبری کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے،۲-مالک بن انس نے عن سعید المقبری،عن أبی ہریرۃ،عن النبی ﷺ کی سند سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔