Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2424 (سنن الترمذي)

[2424]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا بَہْزُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ رِجَالًا وَرُكْبَانًا وَتُجَرُّونَ عَلَی وُجُوہِكُمْ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم لوگ میدان حشر میں پیدل اور سوار لائے جاؤ گے اور اپنے چہروں کے بل گھسیٹے جاؤ گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب کے میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔