Jamia al-Tirmidhi Hadith 2425 (سنن الترمذي)
[2425] إسنادہ ضعیف
الحسن عنعن
وللحدیث لون آخر عند ابن ماجہ (4277) وسندہ ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُعْرَضُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَ عَرْضَاتٍ فَأَمَّا عَرْضَتَانِ فَجِدَالٌ وَمَعَاذِيرُ وَأَمَّا الْعَرْضَةُ الثَّالِثَةُ فَعِنْدَ ذَلِكَ تَطِيرُ الصُّحُفُ فِي الْأَيْدِي فَآخِذٌ بِيَمِينِہِ وَآخِذٌ بِشِمَالِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَلَا يَصِحُّ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ قِبَلِ أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَقَدْ رَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی وَلَا يَصِحُّ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ قِبَلِ أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي مُوسَی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کی تین پیشیاں ہوں گی،دوبار کی پیشی میں بحث و تکرار اور عذر و بہانے ہوں گے،اور تیسری بار ان لوگوں کے اعمال نامے ان کے ہاتھوں میں اڑرہے ہوں گے،تو کوئی اسے اپنے داہنے ہاتھ میں پکڑے ہوگا اورکوئی بائیں ہاتھ میں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح نہیں ہے،اس لیے کہ حسن کاسماع ابوہریرہ سے ثابت نہیں ہے،۲-بعض لوگوں نے اس حدیث کو عن علی الرفاعی،عن الحسن،عن أبی موسی عن النبی ﷺ کی سند سے روایت کیا ہے،۳-یہ حدیث بھی صحیح نہیں ہے کیوں کہ حسن کاسماع ابوموسیٰ اشعری سے بھی ثابت نہیں ہے۔