Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2433 (سنن الترمذي)

[2433]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5595)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْہَاشِمِيُّ حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ الْأَنْصَارِيُّ أَبُو الْخَطَّابِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنْ يَشْفَعَ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ أَنَا فَاعِلٌ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ فَأَيْنَ أَطْلُبُكَ قَالَ اطْلُبْنِي أَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِي عَلَی الصِّرَاطِ قَالَ قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عَلَی الصِّرَاطِ قَالَ فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْمِيزَانِ قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عِنْدَ الْمِيزَانِ قَالَ فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْحَوْضِ فَإِنِّي لَا أُخْطِئُ ہَذِہِ الثَّلَاثَ الْمَوَاطِنَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم ﷺ سے درخواست کی کہ آپ قیامت کے دن میرے لیے شفاعت فرمائیں،آپ نے فرمایا: ضرور کروں گا۔میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول!میں آپ کو کہاں تلاش کروں گا؟آپ نے فرمایا: سب سے پہلے مجھے پل صراط پر ڈھونڈھنا،میں نے عرض کیا: اگرپل صراط پر آپ سے ملاقات نہ ہوسکے،تو فرمایا: تو اس کے بعد میزان کے پاس ڈھونڈھنا،میں نے کہا: اگر میزان کے پاس بھی ملاقات نہ ہوسکے تو؟ فرمایا: اس کے بعد حوض کوثر پر ڈھونڈھنا،اس لیے کہ میں ان تین جگہوں میں سے کسی جگہ پر ضرور ملوں گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسے ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔