Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2453 (سنن الترمذي)

[2453] إسنادہ ضعیف

محمد بن عجلان عنعن

وحدیث أنس بن مالک رضي اللہ عنہ رواہ البیھقي في شعب الإیمان (6977،نسخۃ محققۃ: 6579) وسندہ ضعیف فیہ عبد اللہ بن وھب وھو مدلس (د 102) و عنعن

انوار الصحیفہ ص 257

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَلْمَانَ أَبُو عُمَرَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شِرَّةً وَلِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةً فَإِنْ كَانَ صَاحِبُہَا سَدَّدَ وَقَارَبَ فَارْجُوہُ وَإِنْ أُشِيرَ إِلَيْہِ بِالْأَصَابِعِ فَلَا تَعُدُّوہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنْ الشَّرِّ أَنْ يُشَارَ إِلَيْہِ بِالْأَصَابِعِ فِي دِينٍ أَوْ دُنْيَا إِلَّا مَنْ عَصَمَہُ اللہُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ہرچیز کی ایک حرص ونشاط ہوتی ہے،اور ہر حرص ونشاط کی ایک کمزوری ہوتی ہے،تو اگر اس کا اپنانے والا معتدل مناسب رفتارچلا اور حق کے قریب ہوتا رہا تو اس کی بہتری کی امید رکھو،اور اگراس کی طرف انگلیوں سے اشارہ کیاجائے تو اسے کچھ شمار میں نہ لاؤ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: آدمی کے بگاڑ کے لیے اتناہی کافی ہے کہ اس کے دین یا دنیا کے بارے میں اس کی طرف انگلیاں اٹھائی جائیں،مگر جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔