Jamia al-Tirmidhi Hadith 2468 (سنن الترمذي)
[2468]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ لَنَا قِرَامُ سِتْرٍ فِيہِ تَمَاثِيلُ عَلَی بَابِي فَرَآہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ انْزَعِيہِ فَإِنَّہُ يُذَكِّرُنِي الدُّنْيَا قَالَتْ وَكَانَ لَنَا سَمَلُ قَطِيفَةٍ تَقُولُ عَلَمُہَا مِنْ حَرِيرٍ كُنَّا نَلْبَسُہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے پاس ایک باریک پردہ تھا جس پر تصویریں بنی تھیں،پردہ میرے دروازے پرلٹک رہاتھا،جب اسے رسول اللہ ﷺ نے دیکھاتو فرمایا: اس کو یہاں سے دور کردو اس لیے کہ یہ مجھے دینا کی یاد دلاتاہے،عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے پاس ایک روئیں دار پرانی چادر تھی جس پر ریشم کے نشانات بنے ہوئے تھے اور اسے ہم اوڑھتے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔