Jamia al-Tirmidhi Hadith 2469 (سنن الترمذي)
[2469]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ وِسَادَةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ الَّتِي يَضْطَجِعُ عَلَيْہَا مِنْ أَدَمٍ حَشْوُہَا لِيفٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ کے پاس چمڑے کاایک تکیہ (بستر) تھا جس پر آپ آرام فرماتے تھے اس میں کھجور کی پتلی چھال بھری ہوئی تھی ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔