Jamia al-Tirmidhi Hadith 2470 (سنن الترمذي)
[2470]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (1919)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہُمْ ذَبَحُوا شَاةً فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ مَا بَقِيَ مِنْہَا قَالَتْ مَا بَقِيَ مِنْہَا إِلَّا كَتِفُہَا قَالَ بَقِيَ كُلُّہَا غَيْرَ كَتِفِہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَأَبُو مَيْسَرَةَ ہُوَ الْہَمْدَانِيُّ اسْمُہُ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِيلَ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ صحابہ نے ایک بکری ذبح کی،نبی اکرم ﷺ نے پوچھا اس میں سے کچھ باقی ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: دستی کے سوا اور کچھ نہیں باقی ہے،آپ نے فرمایا: دستی کے سواسب کچھ باقی ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔