Jamia al-Tirmidhi Hadith 2478 (سنن الترمذي)
[2478] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3350)
یحیی بن مسلم البکاء ضعیف
وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی الْبَكَّاءُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ كُفَّ عَنَّا جُشَاءَكَ فَإِنَّ أَكْثَرَہُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُہُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص نے ڈکار لیا،تو آپ نے فرمایا: تم اپنی ڈکار ہم سے دور رکھو اس لیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والا قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکا رہے گا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،۲-اس باب میں ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔