Jamia al-Tirmidhi Hadith 2479 (سنن الترمذي)
[2479] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود ( 4033) ابن ماجہ (3562)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيہِ قَالَ يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَصَابَتْنَا السَّمَاءُ لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَمَعْنَی ہَذَا الْحَدِيثِ أَنَّہُ كَانَ ثِيَابَہُمْ الصُّوفُ فَإِذَا أَصَابَہُمْ الْمَطَرُ يَجِيءُ مِنْ ثِيَابِہِمْ رِيحُ الضَّأْنِ
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اگرتم ہمیں اس وقت دیکھتے جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور ہمیں بارش نصیب ہوتی تھی تو تم خیال کرتے کہ ہماری بوبھیڑ کی بوجیسی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح ہے،۲-اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ صحابہ کے کپڑے اون کے ہوتے تھے،جب اس پر بارش کاپانی پڑتا تو اس سے بھیڑ کی جیسی بو آنے لگتی تھی ۱ ؎۔