Jamia al-Tirmidhi Hadith 2485 (سنن الترمذي)
[2485]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (1907)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ الْأَعْرَابِيِّ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ انْجَفَلَ النَّاسُ إِلَيْہِ وَقِيلَ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَجِئْتُ فِي النَّاسِ لِأَنْظُرَ إِلَيْہِ فَلَمَّا اسْتَثْبَتُّ وَجْہَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَرَفْتُ أَنَّ وَجْہَہُ لَيْسَ بِوَجْہِ كَذَّابٍ وَكَانَ أَوَّلُ شَيْءٍ تَكَلَّمَ بِہِ أَنْ قَالَ أَيُّہَا النَّاسُ أَفْشُوا السَّلَامَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف دوڑ پڑے،اور کہنے لگے: اللہ کے رسول آگئے،اللہ کے رسول آگئے،اللہ کے رسول آگئے،چنانچہ میں بھی لوگوں کے ساتھ آیا تاکہ آپ کو دیکھوں،پھر جب میں نے آپ ﷺ کا چہرہ مبارک اچھی طرح دیکھا تو پہچان گیا کہ یہ کسی جھوٹے کاچہرہ نہیں ہوسکتا،اور سب سے پہلی بات جو آپ نے کہی وہ یہ تھی لوگو! سلام پھیلاؤ،کھانا کھلاؤ اور رات میں جب لوگ سورہے ہوں توصلاۃ پڑھو،تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو گے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔