Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2491 (سنن الترمذي)

[2491]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ خَرَجَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فِي حُلَّةٍ لَہُ يَخْتَالُ فِيہَا فَأَمَرَ اللہُ الْأَرْضَ فَأَخَذَتْہُ فَہُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيہَا أَوْ قَالَ يَتَلَجْلَجُ فِيہَا إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم سے اگلی امتوں میں سے ایک شخص ایک جوڑا پہن کر اس میں اتراتا ہوا نکلا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم دیا اور زمین نے اس کو مضبوطی سے پکڑ لیا،پس وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا چلاجارہاہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔