Jamia al-Tirmidhi Hadith 2490 (سنن الترمذي)
[2490] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3716)
زید العمي: ضعیف وتلمیذہ عمران بن زید: لین (تقریب: 5156)
وللحدیث شاہد ضعیف عندأبي داود (4794)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ زَيْدٍ التَّغْلَبِيِّ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا اسْتَقْبَلَہُ الرَّجُلُ فَصَافَحَہُ لَا يَنْزِعُ يَدَہُ مِنْ يَدِہِ حَتَّی يَكُونَ الرَّجُلُ يَنْزِعُ وَلَا يَصْرِفُ وَجْہَہُ عَنْ وَجْہِہِ حَتَّی يَكُونَ الرَّجُلُ ہُوَ الَّذِي يَصْرِفُہُ وَلَمْ يُرَ مُقَدِّمًا رُكْبَتَيْہِ بَيْنَ يَدَيْ جَلِيسٍ لَہُ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کے سامنے جب کوئی شخص آتا اور آپ سے مصافحہ کرتا تو آپ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے نہیں نکالتے جب تک وہ شخص خود اپنا ہاتھ نہ نکال لیتا،اور آپ اپنا رخ اس کی طرف سے نہیں پھیرتے،جب تک کہ وہ خوداپنا رخ نہ پھیر لیتا،اور آپ نے اپنے کسی ساتھی کے سامنے کبھی پاؤں نہیں پھیلائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔