Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2527 (سنن الترمذي)

[2527] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (1984)

انوار الصحیفہ ص 261

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَغُرَفًا يُرَی ظُہُورُہَا مِنْ بُطُونِہَا وَبُطُونُہَا مِنْ ظُہُورِہَا فَقَامَ إِلَيْہِ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ لِمَنْ ہِيَ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ ہِيَ لِمَنْ أَطَابَ الْكَلَامَ وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ وَأَدَامَ الصِّيَامَ وَصَلَّی لِلَّہِ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ ہَذَا مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ وَہُوَ كُوفِيٌّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ الْقُرَشِيُّ مَدَنِيٌّ وَہُوَ أَثْبَتُ مِنْ ہَذَا

علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں ایسے کمرے ہیں جن کابیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا۔ایک دیہاتی نے کھڑے ہوکرعرض کیا: اللہ کے رسول! یہ کن لوگوں کے لیے ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: یہ اس کے لیے ہوں گے جو اچھی گفتگو کرے،کھانا کھلائے،پابندی سے صوم رکھے اور جب لوگ سورہے ہوں تو اللہ کی رضا کے لیے رات میں صلاۃ پڑھے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-بعض اہل علم نے عبدالرحمٰن بن اسحاق کے بارے میں ان کے حافظہ کے تعلق سے کلام کیاہے،یہ کوفی ہیں اور عبدالرحمٰن بن اسحاق جو قریشی ہیں وہ مدینہ کے رہنے والے ہیں اور یہ عبدالرحمٰن کوفی سے اثبت ہیں۔