Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2528 (سنن الترمذي)

[2528]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ جَنَّتَيْنِ آنِيَتُہُمَا وَمَا فِيہِمَا مِنْ فِضَّةٍ وَجَنَّتَيْنِ آنِيَتُہُمَا وَمَا فِيہِمَا مِنْ ذَہَبٍ وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَی رَبِّہِمْ إِلَّا رِدَاءُ الْكِبْرِيَاءِ عَلَی وَجْہِہِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ وَبِہَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ دُرَّةٍ مُجَوَّفَةٍ عَرْضُہَا سِتُّونَ مِيلًا فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْہَا أَہْلٌ مَا يَرَوْنَ الْآخَرِينَ يَطُوفُ عَلَيْہِمْ الْمُؤْمِنُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ اسْمُہُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حَبِيبٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَی قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يُعْرَفُ اسْمُہُ وَأَبُو مُوسَی الْأَشْعَرِيُّ اسْمُہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ قَيْسٍ وَأَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ اسْمُہُ سَعْدُ بْنُ طَارِقِ بْنِ أَشْيَمَ

ابوموسیٰ اشعری عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جنت میں دو ایسے باغ ہیں کہ جن کے برتن اور اس کی تمام چیزیں چاندی کی ہیں اور دو ایسے باغ ہیں جس کے برتن اور جس کی تمام چیزیں سونے کی ہیں،جنت عدن میں لوگوں کے اور ان کے رب کے دیدار کے درمیان صرف وہ کبریائی چادرحائل ہوگی جو اس کے چہرے پر ہے ۱؎۔ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اسی سند سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جنت میں موتی کاایک لمبا چوڑا خیمہ ہے جس کی چوڑائی ساٹھ میل ہے۔اس کے ہرگوشے میں مومن کے گھر والے ہوں گے،مومن ان پر گھومے گا تو (اندورونی ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔