Jamia al-Tirmidhi Hadith 2566 (سنن الترمذي)
[2566] إسنادہ ضعیف
انظر الحدیث السابق (1986)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ عَنْ زَاذَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثَةٌ عَلَی كُثْبَانِ الْمِسْكِ أُرَہُ قَالَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَغْبِطُہُمْ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ رَجُلٌ يُنَادِي بِالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ وَرَجُلٌ يَؤُمُّ قَوْمًا وَہُمْ بِہِ رَاضُونَ وَعَبْدٌ أَدَّی حَقَّ اللہِ وَحَقَّ مَوَالِيہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَأَبُو الْيَقْظَانِ اسْمُہُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ وَيُقَالُ ابْنُ قَيْسٍ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:تین قسم کے لوگ مشک کے ٹیلے پر ہوں گے،راوی کہتے ہیں: میراخیال ہے آپ نے فرمایا: قیامت کے دن،ان پر اگلے اور پچھلے رشک کریں گے: ایک وہ آدمی جو رات دن میں پانچ وقت صلاۃ کے لیے اذان دے،دوسرا وہ آدمی جو کسی قوم کی امامت کرتاہو اور وہ اس سے راضی ہوں اور تیسرا وہ غلام جواللہ تعالیٰ کا اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-ہم اسے صرف سفیان ثوری کی روایت سے جانتے ہیں۔