Jamia al-Tirmidhi Hadith 2567 (سنن الترمذي)
[2567]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ يَرْفَعُہُ قَالَ ثَلَاثَةٌ يُحِبُّہُمْ اللہُ رَجُلٌ قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَتْلُو كِتَابَ اللہِ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ صَدَقَةً بِيَمِينِہِ يُخْفِيہَا أُرَہُ قَالَ مِنْ شِمَالِہِ وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَانْہَزَمَ أَصْحَابُہُ فَاسْتَقْبَلَ الْعَدُوَّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَہُوَ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَالصَّحِيحُ مَا رَوَی شُعْبَةُ وَغَيْرُہُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ كَثِيرُ الْغَلَطِ
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا:تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتاہے: ایک وہ آدمی جو رات میں اٹھ کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرے،دوسرا وہ آدمی جو اپنے داہنے ہاتھ سے صدقہ کرے اور اسے چھپائے اورتیسرا وہ آدمی جو کسی سریہ میں ہو اورہارجانے کے بعد پھربھی دشمنوں کامقابلہ کرے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے،اور یہ محفوظ نہیں ہے۔صحیح وہ روایت ہے جسے شعبہ وغیرہ نے عن منصور،عن ربعی بن خراش،عن زید بن ظبیان،عن أبی ذر،عن النبی ﷺ کی سند سے روایت کی ہے،ابوبکر بن عیاش بہت غلطیاں کرتے ہیں۔