Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2568 (سنن الترمذي)

[2568]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1922)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ قَال سَمِعْتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ يُحَدِّثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ يَرْفَعُہُ إِلَی أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ ثَلَاثَةٌ يُحِبُّہُمْ اللہُ وَثَلَاثَةٌ يُبْغِضُہُمْ اللہُ فَأَمَّا الَّذِينَ يُحِبُّہُمْ اللہُ فَرَجُلٌ أَتَی قَوْمًا فَسَأَلَہُمْ بِاللہِ وَلَمْ يَسْأَلْہُمْ بِقَرَابَةٍ بَيْنَہُ وَبَيْنَہُمْ فَمَنَعُوہُ فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ بِأَعْقَابِہِمْ فَأَعْطَاہُ سِرًّا لَا يَعْلَمُ بِعَطِيَّتِہِ إِلَّا اللہُ وَالَّذِي أَعْطَاہُ وَقَوْمٌ سَارُوا لَيْلَتَہُمْ حَتَّی إِذَا كَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَيْہِمْ مِمَّا يُعْدَلُ بِہِ نَزَلُوا فَوَضَعُوا رُءُوسَہُمْ فَقَامَ أَحَدُہُمْ يَتَمَلَّقُنِي وَيَتْلُو آيَاتِي وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَلَقِيَ الْعَدُوَّ فَہُزِمُوا وَأَقْبَلَ بِصَدْرِہِ حَتَّی يُقْتَلَ أَوْ يُفْتَحَ لَہُ وَالثَّلَاثَةُ الَّذِينَ يُبْغِضُہُمْ اللہُ الشَّيْخُ الزَّانِي وَالْفَقِيرُ الْمُخْتَالُ وَالْغَنِيُّ الظَّلُومُ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ نَحْوَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَہَكَذَا رَوَی شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ نَحْوَ ہَذَا وَہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ

ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتاہے،اور تین قسم کے لوگوں سے نفرت،جن لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتاہے وہ یہ ہیں: ایک وہ آدمی جو کسی قوم کے پاس جائے اور ان سے اللہ کا واسطہ دے کر مانگے وہ اپنے اور اس قوم کے درمیان پائے جانے والے کسی رشتے کا واسطہ دے کرنہ مانگے اوروہ لوگ اسے کچھ نہ دیں،پھر ان میں سے ایک آدمی پیچھے پھرے اور اسے چپکے سے لا کر کچھ دے،اس کے عطیہ کو اللہ تعالیٰ اور جس کو دیا ہے اس کے سواکوئی نہ جانے۔دوسرے وہ لوگ جو رات کو چلیں یہاں تک کہ جب ان کو نیند ان چیزوں سے پیاری ہوجائے جو نیند کے برابر ہیں تو سواری سے اتریں اور سر رکھ کر سوجائیں اوران میں کا ایک آدمی کھڑا ہو کر میری خوشامد کرنے اور میری آیتوں کی تلاوت کرنے لگے،تیسرا وہ آدمی جو کسی سریہ میں ہو اور دشمن سے مقابلہ ہو تو اس کے ساتھی ہارجائیں پھربھی وہ سینہ سپر ہوکر آگے بڑھے یہاں تک کہ مارا جائے یا فتح حاصل ہوجائے۔جن تین لوگوں سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتاہے وہ یہ ہیں: وہ بوڑھا جوزناکارہو،وہ فقیر جو تکبرکرنے والاہو اور مالدارجو دوسروں پر ظلم ڈھائے۔اس سند سے بھی ابوذر رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح ہے،۲-اسی طرح شیبان نے منصورکے واسطہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے،یہ ابوبکر بن عیاش کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔