Jamia al-Tirmidhi Hadith 2572 (سنن الترمذي)
[2572]صحیح
مشکوۃ المصابیح (2478)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ سَأَلَ اللہَ الْجَنَّةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ الْجَنَّةُ اللہُمَّ أَدْخِلْہُ الْجَنَّةَ وَمَنْ اسْتَجَارَ مِنْ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ النَّارُ اللہُمَّ أَجِرْہُ مِنْ النَّارِ قَالَ ہَكَذَا رَوَی يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَوْقُوفًا أَيْضًا
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جواللہ تعالیٰ سے تین بار جنت مانگتا ہے توجنت کہتی ہے: اے اللہ! اسے جنت میں داخل کردے،اور جوتین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتاہے تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ اس کو جہنم سے نجات د ے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اسی طرح یونس بن ابی اسحاق عن ابی اسحاق عن بریدہ بن ابی مریم عن انس عن النبی ﷺ کی سند سے مروی ہے،۲-یہ حدیث عن أبی إسحاق،عن برید بن أبی مریم،عن أنس بن مالک کی سند سے موقوفاً بھی مروی ہے۔